کورونا وائرس:پنجاب میں 44ویں روز بھی لاک ڈاؤن
فائل فوٹولاہور :کورونا وائرس کے تدارک کیلئے پنجاب میں 44ویں روز بھی لاک ڈاؤن جاری ہے،شاہراہوں اور بازاروں میں شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کے ساتھ عوام کی سہولت کیلئے متعدد کاروبار کھولنے کی اجازت بھی دی گئی ہے دیگر کاروبار سے منسلک افراد حکومت کی جانب سے عید کے پیش نظر اجازت ملنے کی امید لگائے ہوئے ہیں۔
شہری کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو تسلیم کرنے کے باوجود سڑکوں پر رواں دواں نظر آتے ہیں۔
حکومت نے متعدد کاروباروں کو صبح 9بجے سے 5بجے تک کھلا رکھنے کی سہولت دی ہے،جبکہ دوسری جانب لاک ڈاون پر عمل درآمد کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اپنے فرائض سر انجام دیتے نظر آتے ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔